واشنگٹن(نیٹ نیوز) کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لوگ ماسک استعمال کر رہے ہیں تاہم بعض اوقات یہ ماسک انسانوں کے ابلاغ میں رکاوٹ بھی بن جاتے ہیں، تاہم ایک عالمی فیشن چیلسیا کلوکاس نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک جدید ماسک تیار کیا ہے جسے صاف کرنے کیساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے ۔ ماسک کی قیمت 95 ڈالر ہے اور اس پر آپ اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے ۔ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے اور آپ اپنی مرضی کا کوئی پیغام یا خاکہ بھی بنا سکتے ہیں، ماسک پر سماجی دوری سے متعلق پیغامات لکھے جا سکتے ہیں جیسا کہ 6 فٹ دور رہیں وغیرہ۔