لاہور(کلچرل رپورٹر) اسد جبل کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ڈرامہ سیریل’’ملال یار‘‘کی پہلی قسط نے دھوم مچادی۔ سہیل سمیر اور نتاشا علی نے میاں بیوی کا کردار کیا ہے ۔ اسد جبل سندھ کے چند آوٹ ڈور مناظر نہایت خوبصورتی سے شوٹ کئے جس میں یقینی طور پر ان کے کیمرا مین کی مہارت شامل تھی۔ زین بیگ کو نئے روپ میں ناظرین نے بہت پسند کیا۔ناظرین نے پہلی قسط بہت پسند کی ہے اور اب وہ دوسری قسط کے منتظر ہیں۔مومل انٹرٹینمنٹ کے اس پراجیکٹ کا ٹائٹل سانگ بھی مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔