لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑکی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے دو عمارتیں مسمار اور دو سربمہر کر دیں۔ہما بلاک فلیٹس علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی گئی۔ پلاٹ نمبر21رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں خطرناک غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی گئی۔ پلاٹ نمبر 83 جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاون پر تعمیر شدہ عمارت میں بلااجازت ردوبدل کرنے پر اسے سربمہر کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر439 بلاک ای جوہرٹاون پر غیر قانونی اوپن ایئر ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے ایل ڈی اے کی منظورشدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں کارروائی کر کے مفادعامہ کی جگہوں پرقبضے ختم کرائیے ۔ منظور شدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں غیر قا نونی تعمیرات گرا دی گئیں جبکہ سڑکیں، گرین بیلٹ، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔