لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام محترم پولو کپ 2019ئکا فائنل آج اتوار 17سہ پہر تین بجے لاہور پولو کلب کی ایبک گراؤنڈ میں گارڈ گروپ/ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی اور بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں دوپہر دوبجے سب سڈری فائنل ایکوافینا اور میجک ریور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق چھ گول کے ٹورنامنٹ کو محترام نے سپانسر کیا ہے ۔ فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ہوں گے ۔فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم میں شاہنواز ایاز درانی، تیمور علی ملک، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم میں ابوبکر صدیق، دانیال شیخ، احمد بلال ریاض اور حمزہ مواز خان شامل ہیں۔