لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پاکستان سنی تحریک شاہدرہ کے صدر حا فظ مفتی محمد ر مضان قادری نے کہاکہ لا دین قو تو ں کامقا بلہ ہمیشہ اہل حق نے کیا دین کی اشاعت کیلئے سب کچھ قر بان کر دینے سے بڑی اور کوئی سعاد ت دنیا میں نہیں ہے اشاعت دین کیلئے جو لو گ وقت نکا لتے ہیں وہ اﷲ کے محبو ب بندے بن جاتے ہیں سنی تحریک کاایجنڈا برائی کاخا تمہ اور دین کی اشاعت ہے ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پاکستان سنی تحریک شاہدرہ کے زیراہتمام منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ انسا نیت کی خد مت کی بہتر ین مثا لیں اسلام نے قا ئم کی ہیں اسلامی اصو لو ں سے بڑھ کرکو ئی بھی دنیا کا قا نو ن انسا نیت سے مخلص نہیں ہے خد مت انسان کو بلند کر تی ہے خد مت میں ہی عظمت ہے انہو ں نے مزید کہاکہ آج بھی اگر دنیا آرئشوں کی دلدل سے باہر نکلنا چاہتی ہے تو اسے قر آ ن و سنت کو اپنا رہنمابنانا ہو گا ۔