بغداد (اے ایف پی، رائٹرز)عراق کے شہر کربلا میں ایک بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ بس کربلا اور الہلا کے درمیان فوجی چوکی کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد عام شہری تھے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔