اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے نجی حج سکیم کے تحت ملک بھرکی 794حج کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کردیا۔ وزارت مذہبی امور نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ نجی حج کوٹہ حاصل کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرموجود ہیں، عوام نجی کوٹہ حاصل کرنے والی کمپنیوں سے حج کی بکنگ کروائیں۔