لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل میں دوسری الحمرا نیشنل ایگزی بیشن کا انعقاد کیاگیا۔صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے اس موقع پر کہا کہ امر خوش آئند ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے جو کام شروع کیا اسے جاری رکھے ہوئے ہیں،میں انہیں اس قدر اعلی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس سے آرٹسٹ کے حوصلے بلند ہونگے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا نے تمام مصوروں کے کام کو ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا ہے جس کا مقصد آرٹ اور آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی ہے ۔