لاہور /حافظ آباد/اوکاڑہ (سپیشل رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹرز)صوبائی دارالحکومت میں 18سالہ لڑکی سمیت دو افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ہنجروال کے علاقہ میں رہائش پذیر جمیل کی بیٹی 18 سالہ ثمینہ نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ثمینہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ، مانگا کے علاقہ کر باٹھ گاؤں میں 30 سالہ مصطفی نامی نوجوان کی پھندا لگی نعش گھر سے برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ گھریلو حالات سے تنگ مصطفی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ،تاہم مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ، اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئینگے ۔ادھر حافظ آباد کے علاقہ کوٹ میراں میں معمر شخص نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ 65سالہ متوفی اللہ دتہ ولد سردارخان عرصہ دراز سے بیمار چلا آرہا تھا اور اسکا مبینہ طورپرذہنی توازن درست نہ تھا۔ اس نے گزشتہ روز گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اوکاڑہ کے چک 46 ڈی میں گھر یلو جھگڑے سے تنگ جواں سال لڑکی رخسانہ نے زرعی سپرے پی کر خود کشی کرلی، پولیس جائے وقوعہ پرجاپہنچی اور ضروری کارروائی کے بعدتفتیش شروع کردی ہے ۔