اسلام آباد (آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دیدی ہے ۔ کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، قائم علی شاہ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، چودھری یٰسین، مہدی شاہ، نجم الدین خان اور سینیٹر صابر بلوچ شامل ہیں۔ واضح رہے اس مرتبہ 27دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جائے شہادت واقع لیاقت باغ راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوگی۔