لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ لادینیت پھیل رہی ہے ، توحید و سنت کا پیغام عام کیاجائے ، نوجوان نسل کو دین سے دور کرکے تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے ۔ بے پردگی اوربے حیائی عروج پر پہنچ چکی ہے ،عقیدہ توحید انبیاکا مشن ہے ،عظیم مشن کو پھیلانے کے لئے دن رات کام کرنا چاہئے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ان حالات میں علما کوچاہئے کہ وہ معاشرہ میں بڑھتی لادینیت کے خاتمہ اور نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علما نے لادینیت کے خاتمہ اور دین اسلام کی اشاعت وتبلیغ کے سلسلہ میں جو عظیم خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں باب ہیں ۔حکومت کی جانب سے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل در آمد کا نہ کرانا قادیانیوں کے ساتھ دوستی کے مترادف ہے ۔