لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں فرنچائز لاہور قلندرز کے 4 میچز محکموں کے نام سے منسوب ہوں گے ۔گزشتہ روز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے چار میچز محکموں کے نام سے منسوب ہوں گے ۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ پہلا میچ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نام ہوگا، دوسرا ڈاکٹرز کے نام، تیسرا ایمرجنسی ورکرز کے نام اور چوتھا میچ ایس او ایس ولیج کے نام ہوگا۔