لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارلحکومت لاہور میں گزشتہ روزموسم جزوی ابر آلود رہا، مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق ہفتہ کے روز بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا، تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب کے بعض اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی، کالام، سکردو، استور، بگروٹ اور گوپیس میں برفباری ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج اتوار کے روز بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمالی بلوچستان، وسطی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ، گزشتہ روز ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 20، استور منفی 12 ، پارا چنار ،بگروٹ ،گو پس منفی 11،ہنزہ منفی 07، کالام منفی 06اور راولا کوٹ میں منفی 04سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں درجہ حرارت 19 سے 7.6 سنٹی گریڈ تک رہا، لاہور میں آج بھی بارش کا امکان ہے ۔