چترال /لاہور( این این آئی) لاہور سے تعلق رکھنے والا پیرا گلائیڈر پائلٹ چترال میں پرواز کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ چترال پولیس کے مطابق خواجہ شیراز ناصر پیرا گلائیڈر دوپہر کو بیر موغ لشٹ نامی مقام سے چھریرہ برداری کیلئے اڑ کر ہوا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک تیز ہوا چلنے لگی جس کی وجہ سے وہ اپنی چھتری پر قابو نہ رکھ سکا اور دولوموچ کے مقام پر کافی اونچائی سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا، شیراز ناصر کی میت کو لاہور بھجوا دیا گیا۔