راولپنڈی (رپورٹر 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سول ججز کی بھرتی کا عمل بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سول ججز کی بھرتی کیلئے ہونے والے امتحانی پیپرز کی چیکنگ کیلئے ججز کی ڈیوٹیاں لگ گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد متعلقہ ججز کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔ماتحت عدالتوں کے 51 ججز کوکل 24 فروری کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ججز کو امتحانی پیپرز کی چیکنگ کیلئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔سنیارٹی پر پہلے نمبر پر آنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کو ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔دیگرججزمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا مشتاق احمد تارڑ ،سیشن جج فیصل آباد عظمیٰ اختر چغتائی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال شکیل احمد،جج صارف عدالت راولپنڈی عبدالحفیظ ،جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور شیخ خالد بشیر ،جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن ،جج بینکنگ کورٹ لاہور ظفر اقبال نعیم،سیشن جج ننکانہ آصف مجید اعوان ،سیشن جج جھنگ تنویر اکبر ،سیشن جج بہاولپور ملک مشتاق احمد اوجلہ ،سیشن جج اٹک سجاد احمد ،جج احتساب عدالت راولپنڈی انوار احمد خان،جج بینکنگ کورٹ فیصل آباد محمد وسیم اختر ،سیشن جج چکوال محمد یار ولانہ ،ممبر جوڈیشل پنجاب ریونیو اتھارٹی ہارون لطیف ،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل محمدقاسم ،جج انسداد دہشتگردی کورٹ بہاولپور محمد نعیم ارشد ،جج کسٹم ٹیکنیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ لاہور بشریٰ زمان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات مظفر علی شاہ ،جج انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور عبدالقیوم خان، سیشن جج محمد شیراز کیانی ،محمد خلیل ناز، جج صارف عدالت ملتان ارم ایاز، جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا عزیزاللہ کلو ،جج انسداد دہشتگردی کورٹ راولپنڈی سلیمان بیگ،سیشن جج میانوالی جاوید الحسن چشتی سمیت دیگر ججزشامل ہیں۔