لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی دستخط کر کے دس لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم ذیشان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت کا ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کردیا۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے درست تفتیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کے انسپکٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بنک ملازمین کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا۔