اسلام آباد(آن لائن )سینٹ کی سپیشل کمیٹی لاء ریفارمز سمیت 3کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے ۔لاء ریفارمز کمیٹی میں نیب آرڈیننس ،سول سرونٹ ایکٹ اور فیملی قوانین میں ترامیم پر غور ہو گا ۔ سپیشل کمیٹی برائے لاء ریفارمز کا اہم اجلاس چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوگا۔ کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان کمیٹی میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب پر غور کیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ساجد میر کی زیر صدارت ہو گا۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 5جی پر بریفنگ دی جائے گی۔ادھرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اہم اجلاس چیئرمین اسد عمر کی زیر صدارت کل ہوگا ،ان کیمرہ اجلاس میں عالمی مالیاتی فنڈکا وفد شرکت کریگا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔