لاہور(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ احمد رضا بٹ نے لاری اڈا کی حدود میں غیر قانونی پاکنگ سٹینڈوں کے خلاف دوسرے روز بھی گرینڈ اپریشن ،درجنوں بسوں کو بند کر دیا ،لاری اڈاکی حدود میں پولیٹری گاڑیوں کے آنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں بسوں کو متعلقہ تھانے میں بند کروا دیا اس کاروائی کے دوران لاری اڈاکی حدود میں موجود پولٹری کی4 بڑی گاڑیاں جنکے باعث لاری اڈہ میں گندگی بھی پھیل رہی تھی انہیں بھی بند کروا دیا گیا جبکہ آئندہ مرغیاں لیجانے والی گاڑیوں کو لاری اڈا کی حدود میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا ہے ،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر احمد رضا بٹ نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نوتس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ صرف منطور شدہ پارکنگ سٹینڈ یا اپنے سٹینڈ پر گاڑیاں کھڑی کریں گے بصورت دیگر انکی بسوں کو تین روز کے لئے نہ صرف بند کیا جائے گا بلکہ انہیں بھاری جرمانے بھی عائد ہونگے ۔