لاہور(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر لاری اڈااحمد رضا بٹ سے پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل اور رکشہ یونین کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے صدر چوہدری فلک شیر اور چیئر مین تنویر خان کی جانب سے فیکٹریوں کے ملازمین کو لیجانے والی گاڑیوں سے پرچی فیس کی وصولی کو بند کروانے کی درخواست کی گئی جبکہ رکشہ یونین کی جانب سے لاری اڈاکی حدود میں رکشوں کے داخلے پر 10روپے پرچی فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا نے کہا کہ انکی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو یقین دہانی کروائی کہ انکے مسائل کو قانون کے مطابق حل کروایا جائے گا ۔