لاہور(نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کے 15سب انسپکٹروں اور اے ایس آئی کے تبادلے کر دیئے گئے اور ان کی نئی تقرری کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جس کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعیم اختر کو انسداد بجلی گیس سیل ،حسن فاروق کو ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل زون ون ، جاوید سلطان ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل زون ون پنجاب،عمران بھٹی کو ایف آئی اے سی بی سی پنجاب زون ون، سید نیر الحسن کو ایف آئی اے سی سی سی لگا دیا ، الطاف گوہر وٹو کو ایف آئی اے بہاولپور،مبشر ترمذی کو قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ایڈمن ون پنجاب اور خرم یوسف کی خدمات ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ٹو، انسپکٹر ایف آئی اے طارق محمود کو ایف آئی اے سرکل سرگودھا ،سب انسپکٹر وقاص مجید کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور،ریاض بٹ کو کرتار پور سے ایف آئی اے سی سی سی لاہور، سب انسپکٹر عارف اقبال کو واہگہ بارڈر، اے ایس آئی صفدر حیات کو کرتار پور سے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل، نذیر احمد کو کرتار پور سے ایف آئی اے سی سی سی لاہور، حافظ عمران کو کرتار پور سے ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل لاہور دوست محمد کو کرتار پور سے ایف آئی اے سی بی سی لاہور زون ون لگا نے اور دیگر ملازمین کے تبدیل کر دیا گیا ۔ادھر محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سیکرٹریٹ کے مختلف محکمہ جات میں کا م کرنے والے 36اسسٹنٹس کو گریڈ16سے گریڈ17میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ترقی دیدی۔علاوہ ازیں پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی تعیناتی کے لیے انٹرویو کرنے والے کمیٹی تبدیل کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر صحت ہی کریں گے دیگر ممبران میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیش، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر محمود ایاز، پرائیویٹ کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الدین میاں اور پروفیسر عیس محمد شامل ہیں ۔دریں اثنا پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کا فارمولہ منظور کر لیا ۔نئے فارمولے کے نافذ ہونے سے 6 ہزار 339 اسامیاں پرموشن کیلئے خالی ہو ں گی۔ادھر آئی جی پنجاب نے تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی سید نذر عباس کو ایس ڈی پی او تاندلیانوالہ فیصل آباد،وہاں تعینات ڈی ایس پی واجد علی کو ایس ڈی پی او کرائم آرگنائزڈٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی ایس پی ہاشم محمود کوایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گجرات جبکہ وہاں تعینات ڈی ایس پی عدنان احمد ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ ہائی وے لاہور کے سپرد،تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی عباس اختر کی خدمات ٹریفک پولیس پنجاب لاہور کے سپردجبکہ تعیناتی کے منتظرڈی ایس پی بابر علی کی خدمات وی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور کی خالی سیٹ پر تعینات کردیا گیا ۔