لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام گوشہ گیان کی 40ویں نشست کا انعقاد آج الحمرا ہال نمبر 4 میں کیا جائے گا۔گوشہ گیان الحمرا کا ایک باقاعدہ پروگرام ہے جس کے تحت عہد ساز شخصیتوں کو یاد کیا جا رہا ہے ،انکی خدمات سے آج کے نوجوانوں کو روشناس کروایا جا رہا ہے ۔آج کی نشست میں عظیم مسلم سائنسدان و دانشور البیرونی کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کیا جائے گا بلکہ نامور سکالر ڈاکٹر طارق شریف ذادہ انکی فن و شخصیت پر سیر حاصل گفتگو بھی کریں گے ۔ایگزیکٹوڈاریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ دنیا عظیم سائنسدان البیرونی کی خدمات کی معترف ہے۔