لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سندیپ لامی چانے بھی انضمام الحق کی تعریف کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے محبت اور حوصلہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے ٹوئٹر پر انضمام الحق کیساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میں پہلی مرتبہ اپنے بھائی کیساتھ پاکستان سپر لیگ کے دوران انضمام الحق سے ملا۔ جیسے ہی میں ان کے پاس پہنچا تو وہ اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے ، مجھے گلے لگایا اور میرے اہل خانہ، کرکٹ اور نیپال کے بارے میں پوچھا۔ ایک سچا لیجنڈ جس نے ایک لڑکے کیلئے بے پناہ محبت اور احترام کا اظہار کیا۔