لا ہو ر،راولپنڈی ،پاکپتن (کر ائم ر پو رٹر،جنرل رپورٹر ، رپورٹر 92نیو ز ، سٹاف رپورٹر ،92نیوز رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں بم دھماکہ کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی،لاہور دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث ایک ملزم کے سوا ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، بم دھماکے کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کی گئی، تفتیشی ٹیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت بھی مل گئے ،بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے باپ بیٹے کو پاکپتن میں سپرد خا ک کر دیا گیا ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنیکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے ناکام ہوں گے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ماسٹر مائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ نامی شہری کو سی ٹی ڈی نے لاہورائیرپورٹ سے گرفتار کیا، پیٹرپال ڈیوڈ پاکستانی شہری ہے جو مستقل طورپر کراچی کا رہائشی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیٹرپال ڈیوڈ نامی دہشت گرد لاہور سے کراچی فرار ہورہاتھا جس کوعلامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ڈیپارجر لائونج سے حراست میں لیا گیا ، دھماکے میں ملوث آخری دہشت گرد کی تلاش بھی جار ی ہے جبکہ ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرپال ڈیوڈکچھ عرصے سے گوجرانوالہ میں مقیم تھا، وہ کچھ عرصے پہلے وہ دبئی سے آیاتھا، ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سے تفتیش کی جا رہی ہے ، ملزموں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے پکڑا گیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دورا ن تفتیش مزید پیش رفت سا منے آئی ہے کہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لاہور داخل ہونے کے بعد گاڑی میں رکھا گیا، دھماکہ خیز مواد اندرون لاہور سے فراہم کیا گیا،دھماکہ کی تحقیقات، دائرہ کار وسیع کر دیا گیا کہ گاڑی میں بارودی مواد کس نے فراہم کیا ۔ تفتیشی ٹیم کڑیاں ملانے سے اہم نقطہ زیر تفتیش رہا کہ دھماکے میں استعمال ونے والی گاڑی بی اوآرکیسے پہنچی ،بابوصابوناکے پرتعینات سکیورٹی اہلکاروں جنہوں نے تلاشی کے لیے گاڑی کو روکا، دستاویزات اورکوائف کی تلاشی کے بعد جانے دیا سی ٹی ڈی نے ان سکیورٹی اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا ، ڈیو ٹی اہلکا روں کے حوالے سے سی سی پی او کو بھی آگا ہ کیا گیا ہے ،تفتیشی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ غفلت یا پھر رشوت لے کر گا ڑی کو جا نے دیا گیا یا پھر ان میں کسی کے ملو ث ہو نے کا شبہ ہے اس حوا لے سے تفتیش کے بعد ہی حقا ئق وا ضح ہو نگے ۔ جیو فینسنگ کے ذریعے دھماکے کے وقت ہونے والی فون کالز میں مشتبہ کالز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ۔ جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج مزید 4 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دھماکے کے 7 مریض زیر علاج ہیں ، 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ، پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا ، پاکستان کے دشمنوں کو سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا، دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانا شروع کیے وہ ناکام ہوں گے ، عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر امن واستحکام اورترقی کا سفرجاری رکھیں گے ، افغان بارڈر پر 86 فیصد اور ایران بارڈر پر 48 فیصد باڑ لگا دی گئی،وزیر اعظم کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشتگردی کے راستے اپنانا شروع کئے ہیں مگر جان لیں وہ ناکام ہوں گے ۔دریں اثنا لاہور دھماکے میں جاں بحق رکشہ ڈرائیور عبدالخالق اور اسکے کمسن بیٹے کی لاشیں پاکپتن پہنچنے پر فضا سوگوار ہوگئی ،انکی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک ڈھکو چشتی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جناز کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔