لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جے یو آئی(ف) کے دھرنے کیخلاف دائر درخواست پر مولانا فضل الرحمٰن کے پلان بی کے تحت بلاک کی جانیوالی سڑکوں کی فہرست پیش کرنے کیلئے درخواست گزار کو مہلت دیدی ۔قبل ازیں گزشتہ روزجسٹس امیر بھٹی کے روبرودوران سماعت درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ فضل الرحمٰن نے پلان اے کے تحت اسلام آباد میں دیا گیا دھرنا ختم کردیا اور پلان بی کے تحت ملک بھر میں اہم سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔