لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک امتحان 2020ء کا آغاز آج 22فروری سے ہو گا۔رواں سال امتحان میں 5 لاکھ22 ہزار امیدوار شرکت کریں گے ۔ترجمان لاہور تعلیمی بور ڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 826امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہوگی۔