لاہور(سپورٹس رپورٹر )لاہور سے تعلق رکھنے والے دیسی کُشتی کے پہلوان چودہ سالہ حسن بھولا 60 کلو سے زائد ٹریکٹر ٹائر کے ساتھ کمر کو مضبوط بنانے کی ٹریننگ کرتے ہیں۔دیسی کُشتی کے پہلوان اب روایتی ٹریننگ کی بجائے جدید ٹریننگ کرنے لگے ہیں، لاہور کے چودہ سالہ حسن بھولا پہلوان جن کا ٹارگٹ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنا ہے حسن رَسے کی مدد سے درخت پر چڑھتے اور پھرتی کے لیے رگبی سٹائل میں بھی وارم اپ ٹریننگ کرتے ہیں۔حسن علی کو 60 کلو سے زائد ٹریکٹر ٹائر کے ساتھ ٹریننگ میں کوئی دقت نہیں ہوتی ۔سابق انٹرنیشنل پہلوان فرید علی حسن بھولا پہلوان کے چچا اور ٹرینر بھی ہیں۔