لاہور (کرائم رپورٹر ، نمائندہ 92 نیوز ) دن بھر رات خشک رہا تاہم رات کو لاہوراور کئی شہروں میں بارش ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، لیسکوکے 500سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے ،آدھے سے زائد شہرتاریکی میں ڈوب گیا،جیل روڈ،فیصل ٹائون، جوہر ٹائون، ٹھوکر نیاز بیگ، مغلپورہ ،دھرمپورہ،گڑھی شاہو،واپڈاٹائون،گلبرگ اور فیروز پورروڈکے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ، اہم سرکاری دفاتر سمیت متعددعلاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ، رائیونڈ روڈ پر آندھی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد بلال،مجاہد اور شکیل ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی ، اسلام آباد میں 70 فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،سرگودھا، میانوالی ، قائد آباد ،باغ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جہلم میں بھی رم جھم ہوئی، پشاور، سوہاوہ ،بنوں،لکی مروت ، کوہاٹ، چارسدہ ، چکوال،چنیوٹ میں بارش ہوئی، چکوال اور چنیوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، لاہور میں پارہ 41 ڈگری تک پہنچا، آج لاہور میں بھی بارش ہوسکتی ہے ۔پسرور میں آندھی کے بعد متعدد فیڈر، گوجرانوالہ میں 100 سے زائد فیڈر ٹرمپ کر گئے ،مری، شیخوپورہ، شرقپور میں بھی بارش ہوئی، چنیوٹ میں آندھی سے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اوکاڑہ، رینالہ خورد اور دیگر شہروں میں بھی بجلی معطل ہوگئی۔