کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں روک لیا گیا ٹرین کو سیکورٹی کلیئر نس کے بعد آج صبح کوئٹہ کیلئے روانہ کیا جائے گا ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس نو گھنٹے تاخیر سے اتوار کی شب سبی پہنچی تو ریلوے حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پراسے سبی میں روک لیا جسکی وجہ سے اڑھائی سو مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔