لا ہو ر ، شیخوپورہ ، قصور، حافظ آباد، حبیب آباد، اگوگی ( کر ائم ر پو ر ٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نمائندگان 92 نیوز) لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر بائیک سوار کو جاں بحق کردیا، 27سالہ فہیم اشرف بائیکپر قصور جا رہا تھا ، پیچھے سے تیز رفتا ر ٹریکٹر ٹرالی نے اسے چو نگی امر سد ھو کے شنگھا ئی پل پر کچل کر مار دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا، کوٹ لکھپت پولیس نے نعش جنرل ہسپتال منتقل کردی، شیخوپورہ میں مریدکے میں جی ٹی روڈ پرٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، سکندر آباد فیصل آباد روڈ پر دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے ، 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ پتوکی میں علا مہ اقبال روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ، 10 سالہ بیٹا جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، جمبر کا اسلم بیٹے رضوان کے ساتھ پتوکی محلہ احمد نگر جا رہا تھا، پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، رضوان موقع پر چل بسا، اسلم زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔ قصور ٹر یفک کے دو مختلف حا دثا ت میں 2 بچے اور عو ر ت جا ں بحق ہوگئی، ر مضا ن اپنی بھا بھی رو بینہ بی بی اور تین ما ہ کے بھتیجے کے ہمرا ہ مو ٹر سائیکل پر جا رہا تھا ، پیرا ں وا لہ تلو نڈ ی اڈ ہ کے نز دیک تیز ر فتا ر ٹر یکٹر ٹرا لہ نے ٹکر مار کر کچل دیا، روبینہ اور اس کا بیٹا چل بسے ، رمضان زخمی ہوگیا، حافظ آباد کے قریب چھنی مٹھا سٹاپ پر تیز رفتار مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی ، ڈمپر چھنی مٹھا سٹاپ سرگرودھا روڈ پر کھڑا تھا، گجرات سے آنیوالی بس نے ٹکر ماری، مسافر خاتو ن سائرہ جاں بحق ہوگئی۔ اگوکی میں 65 سالہ خاتون علامہ اقبال ایکسپریس تلے آکر جاں بحق ہوگئی، بہاولپور کی آمنہ عدالت گڑھا میں اپنے عزیز کے ہاں آئی ہوئی تھی، ریلوے لائن پار کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئی، حادثہ کے باعث ٹرین دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔