لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور میوزک میٹ فیسٹیول میں معروف گلوکار میکال حسن، مہک، افراح، انعام علی خان، سمیت دیگر میوزک بینڈ اور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔اس موقع پر میوزک کے دلداد افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ میوزکل شو کے آخری روز گلوکارہ نصیبو لال ،ساکن،ارش ،شمعون اسماعیل، ہسمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادوجگایا ۔اس موقع پر میوزک کے حوالے سے خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لاہور آرٹس کونسل میں منعقدہ د روزہ میوزک فیسٹیول میں نوجوان شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔