لاہور(اپنے خبر نگار سے )پنجاب حکومت نے شہباز شریف دور کے ایک اور منصوبے لاہور نالج پارک کو ختم کرنے کافیصلہ کر لیا۔لاہور نالج پارک کی جگہ اب انٹرنیشنل یو نیورسٹی قائم کی جائے گی۔نئی حکومت نے لاہور نالج پارک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ نالج پارک منصوبہ شہباز شریف نے 2010 کے بعد شروع کیا تھا۔ نالج پارک میں دنیا بھر کی مشہور جامعات کو کیمپسز کھولنے تھے ۔ سات سال گزرنے کے باوجود ایک بھی کیمپس نہیں کھولاگیا۔اس منصوبے کے لیے سینکڑوں ایکڑ اراضی مختص کیے جانے اور افسران کو پر کشش تنخواہوں کی ادائیگی کے باوجود انتظامیہ اس منصوبے کے لیے ایک بھی بین الاقوامی یونیورسٹی کو کیمپس کھولنے پر آمادہ نہ کر سکی جس پر پنجاب حکومت نے منصوبے کو تبدیل کرنے فیصلہ کر لیا ہے ۔