لاہور(اپنے خبر نگار سے ) وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا سے چیئرپرسن الحمرا آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چیئر پرسن منیزہ ہاشمی نے کہا کہ لاہور کالج کو ٹاپ رینکنگ یونیورسٹی بنانے کے لئے الحمرا آرٹس کونسل کا بھرپور تعاون ادارے کو دستیاب ہوگا۔ یونیورسٹی میں پرفارمنگ آرٹ اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے الحمرا سے ماہرین طالبات کو تربیت فراہم کرسکتے ہیں ۔