لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے 27 فروری 2019 کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ہندوستانی جیٹس کی کامیاب شاٹ ڈائون کی یاد میں ایک ریلی کا اہتمام کیا۔بشریٰ ندیم ڈائرکٹر طلباء امور نے اس ریلی کی قیادت کی جبکہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکانے پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی "ہمارے جوان ہماری شان" پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ڈاکٹر عالیہ فاروق۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو ، ریحا افضل ڈپٹی ہیڈ گرل اسٹوڈنٹ کونسل ، تحریم ہشام جنرل سکریٹری اسٹوڈنٹ کونسل نے ، پاک فوج سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ طالبات نے جوش و جذبے سے قومی یکجہتی کے گیت گائے اور پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ ریلی گنگارام بلڈنگ سے شروع ہوئی اور گیٹ نمبر1 پر اختتام پذیر ہوئی۔