لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ملازمین کی سروس اپیلوں پر سماعت کا معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس نے ملازمین کی اپیلوں کیلئے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل نیا ڈویژن بینچ بنادیا ہے ۔ادھرلاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے دیامیربھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کے لئے درخواست کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز بھی عدالت کے روبرو جواب داخل نہ کرایا جاسکا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو آخری جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا ۔فاضل جج نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔