لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 16 سے 18 کے افسران بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راؤ عبدالجبار خان کی ہدایت پر بھرتی کیلئے اشتہار شائع کردیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں 9 عہدوں کیلئے 82 افسر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے ۔ گریڈ 18 میں تین اسسٹنٹ رجسٹرار اور تین آڈٹ افسر بھرتی کئے جائینگے ،گریڈ 17 میں ایک اکاؤنٹس افسر، 31 پرسنل اسسٹنٹ،21 سٹینو گرافر اور ایک سپروائزر آئی ٹی بھرتی کئے جائیں گے جبکہ گریڈ 16 میں 17 اسسٹنٹ،3 اسسٹنٹ آئی ٹی اور2 ٹیکنیشن بھرتی کئے جائیں گے ۔