لاہور(سلیمان چودھری )لاہور کے مزید علاقوں کو سمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،ان علاقوں میں 90ہزار 182گھر ہیں جہاں پر 1لاکھ 21 ہزار 134خاندان رہائش پذیر ہیں اور ان علاقوں کی آباد ی 6لاکھ60ہزار778نفوس پر مشتمل ہے ۔لاہور کے 7 علاقوں کو مکمل اور جزوی لاک ڈائون کیا جاسکتا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے کورونا کے نئے ہاٹ سپاٹ کے حوالے سے لسٹ تیار کی گئی ہے جس کی حتمی منظوری پنجاب حکومت دے گی۔پہلے سے سمارٹ لاک ڈائون کے تحت سیل علاقوں کا وقت آج ختم ہو رہاہے ، سمارٹ لاک ڈائون کو ختم کرنے اور اس میں مزید توسیع دینے کا فیصلہ بھی آج متو قع ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں جون کے مہینے میں 877کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 376کیسز سامنے آئے ہیں ، ٹائون شپ A2 بلاک میں گزشتہ دو ہفتوں میں 39کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی جہاں سے 45کیسز رپورٹ ہوئے ، واپڈا ٹائون سے 180کیسز سامنے آئے ہیں ، جوہر ٹائون بلاک سی سے 17کیسز رپورٹ ہوئے ۔