لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کاچیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے انتظامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا لاہور ہائی کورٹ کی جج سلیبریٹی میں ہونے والے اجلاس میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ ،جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس امین الدین خان اورجسٹس ملک شہزاد احمد سمیت انتظامی کمیٹی میں شامل ساتوں ججز نے شرکت کی۔