لاہو ر(سپیشل رپورٹر ) لاہور میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی طرف سے ناکوں پر روکے جانے والے شہریوں کی تعداد 78ہزار 197 ہوگئی ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کی گئی ایف آئی آرز کی تعداد1264ہے ، اور 63 ہزار 500 سے زائد زائد موٹر سائیکلز و گاڑی مالکان کو روکا اور باہرآنے کا مقصد پوچھاگیا، بے مقصد باہر گھومنے والے 70 ہزار 800سے زائد شہریوں کو دوبارہ سفر نہ کرنے کی وارننگ جاری کی گئی، 2751 شہریوں سے شورٹی بانڈز لئے گئے ، 2392گاڑیوں ،موٹر سا ئیکلوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا۔38025موٹر سائکلیں،9579رکشے ،1598ٹیکسیاں،10918کاریں اور 3477بڑی گاڑیوں کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔ ڈولفن سکواڈ نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور میں 1256شہریوں کے خلاف کارروائی کی۔