رملہ(این این آئی) فلسطین میں دریائے اردن کے مغربی کنارے شہروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون جاری ہے اور دوسری طرف اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر ریاستی دہشت گردی میں بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صہیونی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوض مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں سنیریا کے مقام پر الشیخ علا صادق عمر کے گھر پر دھاوا بولا۔صہیونی فوج نے3 فلسطینی گرفتار کرلئے جبکہ اسرائیلی جیل سے کرونا کے 2مشتبہ فلسطینی مریض رہا کردیئے گئے۔کرونا وائرس کیخلاف جنگ‘اسرائیل نے جوہری بنکر کھول دیا ۔دریں اثناء مسلح صہیونی فوجی کتوں کے ساتھ گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے ۔ اس بار صرف اتنا فرق تھا کہ صہیونی فوجیوں نے کرونا سے بچائو کے لیے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے تھے ۔الشیخ صادق کی ہمشیرہ میرت صادق نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دھاوے کے وقت ایک اسرائیلی فوجی نے ان سے پوچھا کہ کیا تمہارے گھر میں کرونا کا کوئی مریض ہے تو ہم نے نفی میں جواب دیا۔