لندن (این این آئی) نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں لاک ڈاؤن کے باعث اضافہ ہوا ۔نوبل انعام یافتہ سائنسدان پروفیسر مائیکل لیوٹ نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کا فیصلہ افراتفری میں کیا گیا،لاک ڈاؤن کے باعث اموات میں 10 سے 12 گنا اضافہ ہوا۔پروفیسر مائیکل لیوٹ نے کہا لاک ڈاؤن کے باعث وہ لوگ علاج نہیں کرا پائے جو کورونا کے علاوہ کسی اور بیماری کا شکار تھے ، اس کے علاوہ طلاق، گھریلو جھگڑوں اور شراب نوشی میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث اضافہ ہوا۔برطانوی سائنسدان نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو ماسک پہن کر اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے دیا جائے ۔