لاہور(خبرنگارخصوصی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران فلورملز معمول کے مطابق کھلی رہیں گی ، عوام کو خوردونوش کی اشیاکی فراہمی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،آٹا ہر گھر کی ضرورت ہے اس لئے فلور ملز بند نہیں کی جاسکتیں، فلورملز مالکان اور ملازمین احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، فلورملز مالکان اورملازمین سینٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، غیر ضروری سرگرمیاں ترک کریں، غیر ضروری طور پر ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کیاجائے ، اس موقع پر احتیاط کرنا بہت ضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ عوام مایوسی یا پریشانی کا شکار نہ ہوں بلکہ ماہرین اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کریں، ہاتھ جراثیم کش صابن سے دھوکر کھا ناکھائیں اور بازار سے کھلی اور غیر معیاری اشیا خریدنے سے گریز کریں، انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم حوصلہ بند ہے ، اس قوم نے ہمے شہ دلیری سے حالات کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی ہم متحد ہو کر کروناوائرس کو شکست دیں گے ۔