لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کا آئندہ سال کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کورون لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوماہ تاخیر کا شکار ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک سیزن یکم اگست کی بجائے اب یکم اکتوبرسے شروع کیا جائے گا۔ بورڈ حکام نے ڈومسیٹک سیزن یکم اگست سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے موجودہ حالات کے پیش نظر یکم اگست کو ڈومسیٹک سیزن کا آغاز ممکن نہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن یکم اکتوبر سے شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔اکتوبر کے تیسرے ہفتے قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس اور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ شروع کروائے جائیں گے ۔