لاہور(کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب کے زیر اہتمام چینی سال نو کی تقریبات کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل پِلاک ثمن رائے نے چینی سال نو کا کیک کاٹا جبکہ ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی (ممبر بورڈ آف گورنر، پِلاک) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں چینی مہمان ڈونگ جیاقی، وینگ پے اور زونگ شامل تھے ۔ پِلاک کی پوری عمارت کو سرخ لائٹوں سے مزین کیا گیا جس سے عمارت کا حسن دوبالا ہوگیا۔ ایک بڑی سکرین پر چینی اور پاکستانی نغمے پیش کیے گئے ۔ لائیو پرفارمنس میں سہیل، سجاد بری اور عبداﷲ قاضی نے چینی اور پاکستانی گانے گا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور بھرپور داد وصول کی۔ تقریب میں میڈیا کے افراد، چینی باشندوں اور چینی زبان سیکھنے والوں کے علاوہ شاہ مکھی اور گرمکھی کلاسز کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔