لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام بابا گورو نانک جی کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر ’’بابا گورو نانک جی انٹرنیشنل کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی دانشوروں نے بابا گورو نانک جی کے پیغام اور تعلیمات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر نبیلہ رحمن، پروفیسر زبیر احمد، شگفتہ گمی، سردار ہزارہ سنگھ، سردار انمول سنگھ، ڈاکٹر زیب النسائ، اقبال قیصر، ڈی جی پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف اور ڈائریکٹر پِلاک محمد عاصم چودھری و دیگر شامل تھے ۔سردار ہزارہ سنگھ نے کہا کہ بابا جی کے کلام میں عورت کو کم تر سمجھنے والوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ جو ہستی ہمیں پیدا کرتی ہے وہ انتہائی قابل عزت ہے ۔