لاہور(اپنے رپورٹر سے ) صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں ہے ، اس وقت سماجی رابطوں پر کنٹرول ہی ہمیں کوروناوائرس سے پھیلنے والی بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے ، تعمیرات کے شعبہ کا لاک ڈاؤن سے استثنیٰ مزدور طبقہ کی مشکلات میں آسانی کا سبب بنے گا، تاہم حفاظتی اقدامات کی پابندی ہر ایک پر لاگو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت راشن کی تقسیم کے عمل کا بذات خود فیلڈ میں جائزہ لے رہا ہوں۔