لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے چند کرکٹرز نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وزن بڑھالیا۔ جسم پر فاضل چربی شرٹس کے اندر سے جھانکنے لگی ہے ، زیادہ موٹاپا عماد وسیم اور یاسر شاہ کا نظر آرہا ہے ۔ عماد وسیم کی فٹنس پہلے بھی مثالی نہیں رہی، گھٹنے کی انجری کا شکار رہنے کے ساتھ پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ میں بھی رعایتی نمبروں سے پاس ہوتے رہے ہیں جب کہ یاسر شاہ کی فٹنس پر بھی اکثر سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے ،اسی لیے ان کا شمار کمزور ترین فیلڈرز میں ہوتا ہے ۔