لاہور، قصور ( کرائم رپورٹر، ڈسٹر کٹ رپورٹر) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 25 سالہ نوجوان آزاد احمد نے نامعلوم وجوہ پر پھنکے سے لٹک کر خودکشی کرلی، آزاد موٹر سائیکل مکینک تھا۔ قصور میں بھسرپورہ روڈ مسجد مائی حلیمہ کے قریب تنگد ستی پر تین بچوں کے باپ نے چلتے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، مستری غلام مصطفی کی اپنے اہل خانہ سے تنگدستی کی بنا پر جھگڑا رہتا تھا۔