لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکوئوں نے وقاص کے گھر سے چھ لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن میں ڈاکوئوں نے فیصل کے اہل خانہ سے پانچ لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوئوں نے شیراز کے گھر سے 10 لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان، برکی میں ڈاکوئوں نے ذیشان کے گھر سے چار لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے فرحان کے گھر سے چار لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان، رائیونڈ میں ڈاکوئوں نے جنید کے اہل خانہ سے تین لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان، مصری شاہ میں عمیر کے گھر سے تین لاکھ ،موبائل فون اور دیگر سامان،ستو کتلہ میں ڈاکوئوں نے طالب کے گھر سے دولاکھ روپے ، زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں ڈاکوئوں نے عمران کے اہل خانہ سے ایک لاکھ ، زیورات اور دیگر سامان، گلبرگ میں ڈاکوئوں نے واصف سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈیفنس اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار،نولکھا اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔