نئی دہلی( نیٹ نیوز) ٹی وی اور تھیٹر کی معروف بھارتی اداکارہ 25 سالہ پرکشا مہتا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔ بھارتی اخبار کے مطابق پریکشا مہتا نے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں اپنے گھر میں خودکشی کی ، وہ بھی لاک ڈاؤن کے بعد گھر تک محدود تھیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مالی مسائل کا شکار ہوچکی تھیں تاہم اس حوالے سے ان کے اہل خانہ اور پولیس نے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھی ممکنہ طور پر مالی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی ہوگی۔ انہوں نے کرائم پیٹرول، تو عاشقی، لال عشق اور میری درگا جیسے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ،پرکشا مہتا نے اکشے کمار کی فلم پیڈمین میں بھی کردار ادا کیا ۔ پرکشا مہتا کی خودکشی پر متعدد بھارتی اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھرتے ہوئے فنکاروں کی ذہنی صحت اور مالی معاملات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔