ماسکو( ویب ڈیسک) روس کے دارلحکومت ماسکو کے ایک میوزیم میں آنے والے سیاحوں کیلئے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے ۔ منی تھرون ایکس 10 ایک ایسی کرسی ہے جو کہ اڑھائی انچ بلٹ پروف گلاس کی پرت کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔ یہ منفرد کرسی اندر سے ایک ملین ڈالرز (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کے نوٹوں سے بھری ہوئی ہے ۔ لاکھوں ڈالرز سے بھری یہ کرسی شمال میں آرٹ میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے ۔اس کرسی کو روسی فنکار الیکسی سرجینکو نے ارب پتی ایگور رایباکوف کی شراکت سے تیار کیا ہے ۔